اپوزیشن کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ،حکمران اپنی موت آپ مرجائینگے ،جاوید اقبال رضوی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل رہنماء تحریک لبیک پاکستان جاوید اقبال رضوی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے خود اپنی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کا بندوبست کرنا شروع کیا ۔
ہوا ہے جس سے اپوزیشن کو ان کیخلاف کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہے یہ اپنی موت آپ مرجائینگے جس طرح کے بھاری بل عوام کو بھجوائے گئے ہیں ایک عام صارف کا 200یونٹ کا بل 6ہزار سے زائد ہے جبکہ جس کے اہلخانہ زیادہ ہیں ان کا بل 15سے 20ہزار روپے بھجوایا گیا ہے جس طرح کے اقدامات یہ حکومت کررہی ہے ان کیخلاف کسی کو بھی کچھ کرنے کی ضرورت نہیں یہ اپنی سیاسی موت خود مرنے کیلئے دن بدن بڑھ رہے ہیں عوام ان سے آئندہ انتخابات میں آٹے ’ دال اور بلوں میں عوام کا خون نچوڑنے کا حساب لیں گے کیونکہ انہوں نے عوام کو محرومیوں’ پسماندگی کے سواء کچھ نہیں دیا ۔