تبدیل ہونے والے افسروں کے اعزاز میں الوداعی تقریب

تبدیل ہونے والے افسروں  کے اعزاز میں الوداعی تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودہا سے تبدیل ہونے والے پویس افسران اے ایس پی سٹی عبد السمیع شیخ اور ۔

اے ایس پی کوٹمومن محمد فہیم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر جہانزیب اعوان نے بطور مہمان خاص شرکت کی۔ تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر محمد شہزاد آصف خان، ضلعی پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم، ایس پی ہیڈکوارٹر ضیاء اﷲ، ایس پی انوسٹی گیشن قاسم حیات اور ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز نے بھی شرکت کی۔ کمشنر اور آر پی او نے تبدیل ہونے والے اے ایس پیز کو یادگاری شیلڈ سے بھی نوازا اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں