تجاوزات کے خلاف آپریشن ،مزید7دوکانیں سیل

تجاوزات کے خلاف آپریشن ،مزید7دوکانیں سیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مزید7دوکانیں سیل، متعدد تاجروں کو جرمانے کر دیئے گئے۔

 ،تفصیل کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت پر گزشتہ روز محمدی مارکیٹ، شاپنگ سنٹر ،مسلم بازار ،بلاک نمبر2سمیت اطراف اور دیگر بازارو ں میں بھاری عملے کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے حد سے باہر پڑا بھاری سامان جس میں اشیاء خوردونو ش بھی شامل ہیں ضبط کر لیا، اس دوران 7دکانوں کو سیل اور دو درجن سے زائد دکانداروں کو بھاری جرمانہ بھی کیا گیا ،تحصیل آفیسر ریگولیشن کا کہنا تھا کہ تجاوز کنندگان کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں، تجاوزات آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں