ٹھیلے والوں سے منتھلی لینے والوں کا قلع قمع کرنیکی ہدایت

ٹھیلے والوں سے منتھلی لینے والوں کا قلع قمع کرنیکی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت جاری کی ہے۔

 کہ سرکاری اراضی پر قابض مگرمچھوں کیخلاف کارروائی کرنے ’کرایہ داری او رلیز کیسوں میں شفافیت پیدا کرنے ’بلدیاتی اداروں کے تھڑا مافیا کے خاتمہ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ ٹھیلے والوں سے منتھلی وصول کرنے والوں کا قلع قمع کیا جائے اور ان سے حاصل ہونے والی آمدنی کو بلدیاتی اداروں کے فنڈز کاحصہ بنایاجائے تاکہ شہری سہولتوں کو بہتر بنایا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں