تاجر برادری نے قومی معیشت میں ہمیشہ ناقابل فراموش کردار ادا کیا ،مختار مرزا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تاجر برادری نے قومی معیشت میں ہمیشہ ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پلیٹ فارم سےْ۔
تاجروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،سابق صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس مختار مرزا نے کہا کہ تاجروں اور چیمبر کے درمیان باہمی مشاورت ہمارا منشور ہے اور انشاء اﷲ سرگودھا کی تعمیر و ترقی اور تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں فاؤنڈر گروپ نے انتخابات کے دوران جو منشور پیش کیا ہے اس منشور کی ہر شق پر عملدرآمد کو یقینی بنائینگے سرگودھا میں انڈسٹریل زون کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے ۔