ادویات 300فیصد مہنگی ،عوام سے جینے کاحق چھین لیا گیا،اویس قاسم تلہ

 ادویات 300فیصد مہنگی ،عوام سے  جینے کاحق چھین لیا گیا،اویس قاسم تلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی امیر جماعت اسلامی اویس قاسم تلہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے عوام نے۔

 جو توقعات وابستہ کی تھیں ان میں سے ایک بھی توقع پوری نہ ہوئی عوام ہر گزرتے دن کیساتھ ایک نئے بحران کیساتھ آنکھ کھول رہے ہیں اب تو لوگ وزیر اعظم کو مہنگا وزیر اعظم کہنے پر مجبور ہیں ایک بحران ختم نہیں ہوتا دوسرا سر اٹھا لیتا ہے ایسے لگتا ہے کہ مافیا کی حکومت ہے جس نے عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ کرکے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے اب گیس مافیا عوام کو لوٹنے کیلئے تیار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں