ڈزیز انویسٹی گیشن سیل کے قیام کامنصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

ڈزیز انویسٹی گیشن سیل کے قیام کامنصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے جانوروں میں بیماریوں کی جدید بنیادی پر تشخص کیلئے ڈویژن سطح پر۔

 ڈزیز انویسٹی گیشن سیل کے قیام کامنصوبہ کیلئے فنڈز کا تعین نہ ہو سکا، رواں مالی سال بھی منصوبہ کھٹائی میں پڑتا دکھائی دینے لگاہے ،ذرائع کے مطابق ڈویژنل سطح پر لیبارٹری (ڈزیز انویسٹی گیشن )کے قیام کی فیزبیلٹی رپورٹ تیار کر کے 3سال قبل صوبائی حکام کو ارسا ل کی جا چکی ہے جس کے بعد اس مجوزہ جدید تشخیصی سنٹر کی تحصیل سطح پر شاخیں قائم کی جانا تھیں مگر ڈویژنل سطح پر لیبارٹری کیلئے پورے مالی سا ل میں فنڈز مختص نہ کئے جا سکے جس کے باعث یہ منصوبہ اعلانات اور کاغذی کاروائی سے آگے بڑھ سکا،جبکہ حالیہ مالی سال میں بھی فنڈز کے تعین کا مسئلہ بدستو ر برقرار ہنے کے بعد حکومتی ہدایت پر فنانس ڈیپارٹمنٹ نے معذرت کر لی اور یہ پراجیکٹ فائلوں میں دب کر رہ گیا ہے جس کے باعث جانوروں کی بڑھتی ہوئی بیماریاں اور سرکاری سطح پر مناسب اقدامات نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے فارمرزشدید پریشانی کا شکار ہیں،جن کا کہنا ہے کہ سرکاری وٹنری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ اور تشخیص کے دعو ے کئے جاتے ہیں مگر وہا ں بھی مہنگا علاج معالجہ جاری ہے ، حکومت کو صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متذکرہ منصوبے کو فوری شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں