نبی کریمؐ سے محبت ایمان کا لازمی جزو ہے ،عنایت اللہ شاہ گیلانی ،مفتی محمد امیر مظہری
شاہ پور (نمائندہ دنیا)دنیا و آخرت میں کامیابی وکامرانی حاصل کرنے کیلئے ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی کریم ؐ کی ۔
سیرت طیبہ کے سانچے میں ڈھالنا ہو گا۔ نبی کریمؐ سے محبت ایمان کا لازمی جزو ہے اور ہمیں آپؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار عنایت اللہ شاہ گیلانی ، مفتی محمد امیر مظہری نے جامع مسجد شاہ محمد کالونی شاہ پور سٹی میں ایک محفل سے خطاب میں کیا۔محفل میں قاری شہزاد گولڑوی ، ڈاکٹر شفیق و دیگر مہربرادران ، حاجی مہر محمد افضل ، حاجی محبوب جوڑا، خواجہ محمد شوکت ، اورنگ زیب جوڑا، مہر محمد بلال ، مہر محمد رمضان ، حافظ محمد عمر، نعیم شہزاد، اور دیگر شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، انہوں نے کہا کہ آپؐ کا امتی ہونا ہمارے لیے باعث صد افتخار اور سعادتِ ابدی ہے ۔