گورنمنٹ ہائی سکول شاہ پور سٹی کے ٹیچرعبدالغفور ریٹا ئر الوداعی تقریب کا انعقاد
شاہ پور (نمائندہ دنیا) اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں جو اپنی طویل سروس میں نوجوان نسل کی آبیاری کرتے ہیں اور ۔
انہیں معاشرے کی خدمت کرنے کے قابل بناتے ہیں ، ایسے اساتذہ سلام کے مستحق ہیں جو نہایت ایمانداری اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں ، یہ بات ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول شاہ پور سٹی محمد یعقوب نے ریٹائر ہونے والے ٹیچر عبدالغفور کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب سے خطاب میں کہی، انہوں نے کہا کہ ہم ایک اچھے استاد اور معمار سے محروم ہو گئے ،اس موقع پر سینئر ٹیچر غلام حسین ، محمد منیر، محمد اعظم، محمد انور، ابوبکر صدیق ، محمد عمران خان ، محمد یوسف ، رانا احمد نواز ، اور دیگر موجود تھے ۔