پیپلزپارٹی کے رہنما سید اظفر بخاری کے گھر سے 8لاکھ کے زیور،گھڑیاں اور نقدی چوری
بھلوال(نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید اظفر بخاری کے گھر چوری کی واردات، چور8 لاکھ روپے مالیت کے زیورات،گھڑیاں اور نقدی لے اڑے۔
بتایا ہے کہ وہ اسلام آباد گئے ہوئے تھے جب واپس آئے تو اندرونی دروازہ ٹوٹا ہوا تھا ،مسروقہ سامان کی مالیت تقریبا 8لاکھ روپے ہے ،پولیس تھانہ بھلوال نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔