ڈی پی او میانوالی سے صحافیوں کے وفدکی ملاقات
میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی سے پرنٹ او الیکٹرانک میڈیا کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ۔
، وفد کی قیادت چیئرمین گل شیر خان نے کی ،ملاقات میں صحافیوں سے ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔میڈیا نمائندگان نے جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے متعلق مختلف تجاویز دیں جن کا ڈی پی او میانوالی نے خیر مقدم کیا۔ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ پولیس اور میڈیا کا مشن و مقصد معاشرے میں امن و امان قائم رکھنا اور کسی بھی جرم کی نشاندہی اس کے تدارک میں اہم کردار ادا کرتی ۔