دریائے سندھ سے بازو،سر کٹی نعش برآمد ،شناخت نہ ہوسکی
میانوالی (نامہ نگار )چشمہ ہائیڈل پاور اسٹیشن کے قریب دریائے سندھ سے ایک نامعلوم بازو اور سر کٹی نعش برآمد ہوئی۔
، نعش گلنے سڑنے کی وجہ سے ناقابل شناخت تھی، اطلاع ملنے پر کندیاں پولیس موقع پر گئی ،ضروری کاروائی اور ہسپتال میں سرسری سے معائنے کے بعد نعش میونسپل کمیٹی کندیاں کے حوالے کر دی جسے بعد از نماز جنازہ امانتاً مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، یاد رہے کہ موسم گرما میں دریائے سندھ سے اس قسم کی قتل شدہ دریا میں ڈوبنے اور خودکشی کے باعث ان نعشوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے جنہیں کندیاں ریلوے قبرستان میں دفنایا جاتا ہے ۔۔