پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 خوشاب آفس میں اجلاس
قائد آباد (نمائندہ دنیا )پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 خوشاب آفس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کی،۔
زیرِ صدارت ریسکیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ ماہانہ ایمرجنسی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو ٹوٹل 11152 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 3525 ایمرجنسی کالز تھیں جن میں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 3443 متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا، تفصیلات بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ گزشتہ ماہ میں 393روڈٹریفک کے حادثات، 2617میڈیکل کی ایمرجنسیز،14 آتشزدگی کے واقعات،69کرائم کے واقعات اور 432 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگنے ،اینیمل ریسکیو آپریشن،الیکٹرک شاک،اونچی جگہ سے گرنے وغیرہ کی ایمرجنسیز شامل ہیں گزشتہ ماہ میں 950 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 2422 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کرتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا پیشنٹ ریفرل سروس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں 257 متاثرہ لوگوں کو بہتر علاج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیاگیا ۔