فاروقہ :درجنوں دیہات کو گیس نہ ملی ،کروڑوں کا ٹیکہ لگ گیا

فاروقہ :درجنوں دیہات کو گیس نہ ملی ،کروڑوں کا ٹیکہ لگ گیا

فاروقہ/سرگودھا(نمائندہ دنیا )دس سال سے زیادہ عرصہ گذرنے کے باوجود علاقہ بھر میں سوئی گیس کے کنکشن نہیں مل سکے۔

 تفصیلات کے مطابق 2013میں اسوقت کے وزیر آعظم میاں نواز شریف نے فاروقہ سمیت درجنوں د یہات کے لئے سوئی گیس منظور کی اور فاروقہ سمیت ملحقہ گاؤں میں پائپ بچھا دئے گئے اور پوائنٹس کا کام بھی مکمل کر لیا گیا 2015میں اسوقت کے ایم این اے سردار شفقت حیات بلوچ نے سوئی گیس کے پوائنٹ کا افتتاح بھی کر دیا 3/4سال قبل متعدد سیاسی کارکنوں نے محکمہ سوئی گیس کے ایک اہلکار کی ملی بھگت سے درخواستوں کے ساتھ1000روپے وصول کرنا شروع کر دئے اس طرح شہریوں کوسوئی گیس تو نہ ملی تاہم عوام کو کروڑوں کا ٹیکہ لگ گیا اب الیکشن میں عوام کو سوئی گیس کی فراہمی کا وعدہ کرنے والے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں