مچھروں کی بھرمار سے بیماریاں پھیل رہی ہیں، مہر عامر الیاس

 مچھروں کی بھرمار سے بیماریاں  پھیل رہی ہیں، مہر عامر الیاس

بھلوال(نمائندہ دنیا) مرکزی انجمن تاجران بھلوال کے جنرل سیکرٹری مہر عامر الیاس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھلوال اور گردونواح میں۔

 ڈینگی مچھروں کی بہتات سے مہلک امراض پھیل رہے ہیں موسم بہار میں نہایت احتیاط برتیں اور ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر فوری عمل کریں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ پنجاب میں انسداد ڈینگی مہم آغاز کا اعلان کر دیا ہے ۔ عوام الناس میں ڈینگی مچھر کے بارے میں ہر سطح پر شعور و آگاہی فراہم کی جائے عوام کو راہنمائی و معلومات فراہم کرنے کیلئے شہری اپنا بھر پور تعاون کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں