گائوں ڈھنگانہ میں دریائے سندھ کے کٹاو میں مزید شدت
میانوالی (نامہ نگار)تحصیل پپلاں کی یوسی دوآبہ میں دریا سندھ کے شرقی کنارے پرواقع گائوں ڈھنگانہ میں دریائے سندھ کے۔
کٹاو میں مزید شدت آگئی چند سال قبل کروڑوں روپئے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی پتھر کی حفاظتی دیوار بھی شدید کٹاو سے دریا برد ہونے لگی دریا کے کنارے پر واقع رہائشی آبادی قبرستان تاریخی شیر شاہ سوری روڈ اور چشمہ پاور پروجیکٹس سے نکل کر کے پی کے جانے والی بجلی کی ہیوی پاور ٹرانسمیشن لائن بھی دریا برد ہونے کے خطرات سے دوچار ہے موقع پر موجود علاقہ کے متاثرین نے روتے ہوئے اعلی حکام کو خدا اور رسول پاک کے واسطے دیکر اپیل کی کہ پہلے ہی ہماری قیمتی زرعی زمینیں ہمارے مکانات دریا برد ہو چکے ہیں اور سینکڑوں لوگ بے گھر ہوچکے اب گزشتہ رات سے جس طرح دریا کا کٹاو جاری ہے ہماری پوری رہائشی آبادی قبرستان پپلاں علووالی کو ملانے والا تاریخی شیرشاہ سوری روڈ بھی دریا برد ہونے کے قریب ہے اور اب سڑک اور دریائے سندھ کا فاصلہ سو گز سے بھی کم رہ گیا ہے جس کے دریا برد ہونے کاشدید خطرہ ہے ۔