سرکاری سکولوں کی نجکاری اور پنشن کے حوالے سے اقدامات ظالمانہ:عزیز الرحمن

 سرکاری سکولوں کی نجکاری اور پنشن کے  حوالے سے اقدامات ظالمانہ:عزیز الرحمن

کندیاں(نمائندہ دنیا ) ڈویژنل نائب صدر ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی این اے 90رانا عزیز الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔

 کہا کہ پنجاب حکومت جو سلوک معمار قوم اساتذہ کرام کے ساتھ کررہی ہے وہ باعث تشویش ہے سرکاری سکولوں کی نجکاری اور پنشن کے حوالے سے تمام اقدامات ظالمانہ، غیر ذمہدارانہ اور نامناسب ہیں ،سکولوں کی بلڈنگز کی تعمیر مرمت پر قومی خزانے سے کروڑوں،اربوں روپے خرچ بھی کئے جاچکے ہیں اب ان عمارتوں اور سکولوں کو کوڑیوں کے مول فروخت کردینا اورجن اساتذاہ کرام نے اپنی زندگیاں ملک وقوم کے لئے وقف کردیں ان سے انکے بڑھاپے کا سہارا پنشن اور دیگر مراعات چھین لینا سراسر ناانصافی اور ظلم کے مترادف ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں