زمیندار کے ڈیرے سے ٹیوب ویل کی موٹر اور گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری
شاہ پور (نمائندہ دنیا) جلالپورجاگیر میں ایک زمیندار قیصر عباس کے ڈیرہ سے نامعلوم چور ٹیوب ویل کی ۔
مونو موٹر مالیتی ایک لاکھ پنتالیس ہزار چوری کر کے لے گئے ، ایک اور واردات میں محمد خان کے گھر کے سامنے سے نامعلوم چور موٹرسائیکل مالیتی 35 ہزار روپے لے اڑے پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔