انسداد ڈینگی اقدامات میں غفلت ناقابل قبول :عمر فاروق

انسداد ڈینگی اقدامات میں غفلت ناقابل قبول :عمر فاروق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر فاروق نے تنبیہ کی ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں کسی قسم کی غفلت یا لاپروائی قابل قبول نہیں ہو گی۔

 لہذا ڈینگی لاروا کی افزائش کے تدارک کے لئے تمام ذرائع استعمال کئے جائیں۔ ضلعی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہئے تاکہ انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے حکومت پنجاب کی حکمت عملی کو کامیاب بنا کر ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے ۔ اے ڈی سی جی نے مزید کہا کہ انسدادی مہم کے دوران ڈینگی کے خاتمے کی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے کیونکہ موجودہ موسم میں ڈینگی مچھروں کے بڑھتے ہوئے خطرات پر قابو پانے میں کوئی کسر باقی نہیں رہنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر انسداد ڈینگی مہم کے دوران مربوط کوششوں کو ہر صورت نتیجہ خیز بنایا جائے ۔اس ضمن میں سرکاری و نجی دفاتر اور ڈسپوزل اسٹیشنز، پارکنگ ایریاز و دیگر مقامات پر معیاری صفائی ستھرائی اورخشک ماحول کو یقینی بنانے کے علاوہ کباڑ کا صفایا اور عمارات کی چھتوں، پانی کی ٹینکیوں، پودوں کی کیاریوں اور گملوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے ۔ اے ڈی سی جی نے تاکید کی کہ ڈینگی مچھر کی روک تھام اور اس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی و احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھرپور آگاہی مہم جاری رکھی جائے ۔ ڈینگی کے خلاف عوامی شعور کی بیداری کیلئے معلوماتی و آگاہی سیشن منعقد اور احتیاطی تدابیر پر مبنی بینرز آویزاں / پمفلٹس تقسیم کئے جائیں۔ اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم اسد نے ایک ہفتہ کے دوران انجام دی گئی ان ڈور و آؤٹ ڈور سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں صحت سمیت دیگر الائیڈ محکموں کے افسران و فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں