سرگودھا و یمن چیمبر کے عہدیداروں کے پہلے انتخابات مکمل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا و یمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کے بعد عہدیداران کے چناؤ کے لئے پہلے انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
انتخابات کے بعد چیف الیکشن کمشنر شازیہ بنگش،الیکشن کمشنر روبینہ مختار اور ڈاکٹر حمیرا اظہر نے کامیاب عہدیدران کا اعلان کیا۔ زاہدہ ممتاز کاہلوں صدر، سمیرا ابوہُریرہ سینئر نائب صدر، عدیلہ اسلم نائب صدر منتخب ہو گئیں جبکہ ایگزیکٹو ممبرز میں ڈاکٹر ساجدہ شاہنواز،قیصرہ اسمائیل،عطرت زارا،شازیہ ارشد،لُبنیٰ قادر،میمونہ جاوید،طلعت رضوان،سونیا پراچہ اور مُنزہ انورشامل ہیں۔ منتخب ہونے والے تمام عہدیداروں نے گزشتہ روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔اس موقع پر صدر فاؤنڈرگروپ /سابقہ ایم پی اے شمیم آفتاب نے کہا کہ نئی آنے والی باڈی سے امید کرتے ہیں کہ وہ وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرگودھا کے ذریعے خواتین کے کاروباری حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گی۔