انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار سب سے اہم :عاصم میکن

انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار سب سے اہم :عاصم میکن

شاہ پور (نمائندہ دنیا)انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار سب سے اہم ہے ، وکلاء کو چاہئے کہ وہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔

 ، یہ بات ایم پی اے سردار عاصم شیر میکنس کا شاہ پور بار کے دورے پر صدر بار ملک اظہر اقبال اعوان و دیگر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر ، ملک طاہر اعوان ، چوہدری افضل میکن ، راجہ فرخ قیوم ، مہر عبدالخالق ، آغا حسنین میکن ، جنرل سیکرٹری شیخ جواد قمر ، ملک انصر کنڈان ، نصرحیات گوندل اور دیگر موجود تھے ، ایم پی اے سردار عاصم شیر میکن نے کہا کہ چیمبرز کے حصول ، بار کی تزئین و آرائش ، لائبریری اور جدید میڈیا سنٹر کے قیام میں شاہ پور بار کے وکلاء تحسین کے مستحق ہیں ، صدر بار نے ایم پی اے کی توجہ احاطہ کچہری میں کچی گلیوں کی طرف مبذول کرائی اور فنڈز کا مطالبہ کیا جس پر ایم پی اے نے یقین دہانی کرائی کہ وہ گلیوں کی تعمیر کو اپنے ترقیاتی منصوبے کا حصہ بنائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں