ڈی سی میانوالی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ٹراما سینٹر کا دورہ

ڈی سی میانوالی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ٹراما سینٹر کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا اچانک ۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے ٹراما سنٹر کے پروسیجر روم،ایمرجنسی وارڈز، لیبارٹری، ریڈلوجی ڈیپارٹمنٹ،جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اورصفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔انھوں نے ہسپتال کے واش رومز میں صفائی کی ابتر صورتحال پر عملہ کی سرزنش کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہسپتال کے واش رومز میں صفائی کے نظام کو فوری طور پر بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انھوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی، مریضوں اور ان کے لواحقین کے مسائل سنے اور فراہم کردہ طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال کی لیبارٹری میں عملہ کی تعداد کو بڑھایا جائے تاکہ لوگوں کو ٹیسٹوں کے رزلٹ کا زیادہ دیر انتظار نہ کرنا پڑے ۔  دریں اثنا ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے لان میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد۔ ڈپٹی کمشنر نے خدمت کچہری میں لوگوں کے ریونیو سے متعلق مختلف مسائل سنے اور عوام الناس کی جانب سے پیش کی جانے والی مختلف درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں