ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل سرگود ھا اور شاہپور کا مشترکہ اجلاس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل سرگود ھا اور شاہپور کا مشترکہ اجلاس ڈپٹی کمشنر و چیئرمین کونسل کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیرِ صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں دونوں جیلوں کے ہیلتھ کونسلوں کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں دونوں جیلوں کے قیدیوں کی صحت کی بہتری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی تمام سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔