غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں ویلفیئر پلاٹس تحویل میں لینا ناممکن قرار،کیس بند
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابقہ ادوار میں قائم ہونیوالی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں ویلفیئر پلاٹوں کو سرکاری تحویل میں لینے اور ۔
انکروچمنٹ کے خاتمہ کے حوالے سے عملدرآمد ناممکن قرار دے کر کیس بند کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرگودھا نے شہر اور اطراف میں قائم68ہاؤسنگ کالونیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ان میں ہسپتال، سکول، مسجد،پارک اور سڑکوں کی جگہیں سرکاری تحویل میں لینے اور وسیع پیمانے پر انکروچمنٹ واگزار کروانے کا کہا تھا،معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے عملدرآمد ناممکن قرار دیدیا گیا ہے ،اور وجہ بیان کی گئی ہے کہ ان غیر قانونی کالونیوں میں 40سے زائد کالونیاں گنجا ن آبادیوں میں تبدیل ہو چکی ہیں ،متذکرہ علاقوں میں پارک، مسجد، سکول، ہسپتال اور سڑ کوں کیلئے مختص بیشتر رقبہ جات بھی کئی کئی مرتبہ فروخت ہو چکے ہیں اور ان پر تعمیرات قائم ہیں، اسی طرح مختلف امور کی رکاوٹ کے باعث انتظامیہ کچھ نہیں کر سکی، دوسری جانب ان گنجان آبادیوں کے مکین تجاوزات کے باعث صحت و صفائی سمیت مختلف نوعیت کی مشکلات کا بری طرح شکار ہیں جبکہ نئی بننے والی ہاؤسنگ کالونیوں کی بھی یہی صورتحال ہے ، جہاں این او سی سے قبل ہی پلاٹوں کی فروخت جاری ہے ،بعض نئی کالونی مالکان نے اینٹی کرپشن کی تحقیقات کے دوران ہی مختص پلاٹ ،سڑکیں وغیرہ سرکاری تحویل میں دیدیں تاہم اب بھی بیشتر کالونی مالکان لعت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔