روس سے تجارتی معاہدہ دونوں ملکوں کیلئے فائدہ مند: ریحان نسیم

روس سے تجارتی معاہدہ دونوں ملکوں کیلئے فائدہ مند: ریحان نسیم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے روس کے ساتھ تبادلہ کی بنیاد پر تجارتی معاہدے کو سراہا ہے۔۔۔

 جس کے تحت پاکستان چنے اور دالوں کی درآمد کے عوض روس کو چاول، کینو اور آلو برآمد کرے گا۔ ریحان نسیم بھراڑہ نے اس معاہدے کو دونوں ملکوں کے بہترین مفاد میں قرار دیا اور کہا کہ اس سے ڈالروں میں تجارتی لین دین میں کمی ہو گی اور پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر منفی اثرات بھی مرتب نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے دوسرے ہمسایہ ملکوں اور خاص طور پر چین کے ساتھ بھی اس قسم کے مزید معاہدے کرنے چاہئیں تاکہ ملکی ضروریات کو ڈالر خرچ کئے بغیر پورا کیا جا سکے ۔ دریں اثنا ریحان نسیم بھراڑہ نے افراط زر میں کمی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت پر زور دیا کہ ان کے فوائد براہ راست عوام تک پہنچانے کیلئے سخت انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں