غیر قانو نی ایل پی جی ری فلنگ،شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا

 غیر قانو نی ایل پی جی ری فلنگ،شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی ہدایات پرمحکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے ایل پی جی گیس ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کردیا گیا ہے۔۔۔

 اس ضمن میں ایل پی جی گیس ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 38دکانیں سیل، 19دکانوں سے سامان ضبط جبکہ17مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج تھانہ ملت ٹاؤن،تھانہ منصورآباد،تھانہ ستیانہ،تھانہ فیکٹری ایریااورتھانہ روشن والافیصل آباد میں کرایا گیا۔سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس کی زیر نگرانی مزید16 دکانداروں کے خلاف چالان مرتب کرکے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرادیئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں