راہ جاتی لڑکی کو روک کر ہراساں کرنے پر مقدمہ درج

راہ جاتی لڑکی کو روک کر ہراساں کرنے پر مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)راہ جاتی لڑکی کو روک کر ہراساں و پریشان کرنے اور غلیظ گفتگو کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ ملت ٹاوّن کے علاقے یوسف چوک کے رہائشی عمر حیات نے پولیس کوبتایا کہ ملزم کی جانب سے اسکی بیٹی کو راہ جاتے ہوئے روک کر اس سے مبینہ طورپر غلیظ گفتگو کی اور ہراساں و پریشان کیا گیا۔ جس پرپولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں