لوٹی ہوئی دولت واپس آ جائے تو ڈیمز تعمیر اور ملک کے قرضے اتر جائیں، رائے منیر احمد کھرل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ملک قرضوں کی ادائیگی کیلئے لوگوں سے فنڈز مانگنے کی بجائے اگر حکومت لوٹی ہوئی دولت واپس لے آئے تو نہ صرف پاکستان کے قرضے اتر جائینگے بلکہ ڈیمز بھی تعمیر ہوجائینگے۔۔۔
ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ رائے منیر احمد کھرل نے کہا کہ اسوقت سوئس بنکوں سمیت بیرون ممالک میں پاکستان کی لوٹی گئی کھربوں روپے کی دولت پڑی ہے جس کے مالک چند خاندان ہیں اگر یہ دولت واپس لی جائے تو نہ صرف ملکی قرضے اتر جائینگے بلکہ پاکستانی معیشت بھی مضبوط ہوگی اور پاکستان کے ڈیمز بھی تعمیر ہوجائینگے پاکستانی بجلی کے بل ادا کرتے ہیں اور ہر چیز خریدنے پر ٹیکس دے رہے ہیں یہ ٹیکس عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے چاہئیں مگر چند خاندان یہ دولت لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنا رہے ہیں جس سے پاکستانی معاشی بدحالی کا شکار ہورہا ہے ۔