پڑھا لکھا معاشرہ معاشرتی ترقی کا ضامن ہے :سلوت سعید

 پڑھا لکھا معاشرہ معاشرتی ترقی کا ضامن ہے :سلوت سعید

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین پیپلز کالونی نمبر2 کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر کلثوم اخترسمیت پرنسپل ادارہ اور اساتذہ بھی موجود تھیں۔کمشنر نے پری میڈیکل،ایف اے ، ایف ایس سی، گریجوایشن اور دیگرکلاسز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات وتعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔کمشنر نے تعلیمی میدان میں اعلی کارکردگی دکھانے والی طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ طالبات تعلیم سمیت ہر شعبہ میں اہم کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پڑھا لکھا معاشرہ معاشرتی ترقی کا ضامن ہے ۔طالبات کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ذہین ومحنتی طالبات ہمارا حقیقی سرمایہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں