6شہریوں کے ساتھ 86لاکھ روپے کا فراڈ،مقدمات درج

6شہریوں کے ساتھ 86لاکھ روپے کا فراڈ،مقدمات درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فراڈ اور جعلسازی کی مختلف وارداتوں میں پراپرٹی و گاڑیو ں کی خرید و فروخت اور کاروباری لین دین کے دوران بوگس چیکوں کے ذریعے بلا ک نمبر25کے تحسین سے افتخار نے ساڑھے 53لاکھ روپے۔۔۔

لکڑی منڈی کے محمد شبیر سے عاطف اکمل نے ساڑھے 8لاکھ روپے ،جناح کالونی کے محمد سعید سے عبدالمجید نے پونے 15لاکھ روپے ،دھوری کے انس سہیل سے شاہد نے دو لاکھ روپے ،بلاک نمبر31کے شہباز سے بلال نے 4لاکھ روپے ،جمیل پارک کے وجاہت سے مدثر علی نے تین لاکھ روپے کی رقوم ہتھیا کر خرد برد کر لیں، متاثری کی اطلاع پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں