سرگودھا ڈویژن میں سیاحت کے وسیع مواقع،فائدہ نہیں اٹھایا جارہا ،منیب سلطان چیمہ

سرگودھا ڈویژن میں سیاحت کے  وسیع مواقع،فائدہ نہیں اٹھایا  جارہا ،منیب سلطان چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سابق صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ سرگودھا ڈویژن سیاحتی لحاظ سے حکومت کو کروڑوں کا ریونیو دے سکتا ہے یہاں پر سیاحت کے وسیع مواقع ہیں۔۔۔

 بدقسمتی سے ان مواقعوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جارہا اگر حکومت نئے سیاحتی مقامات پر بنیادی سہولتیں فراہم کرے تو بہت سے مسائل حل ہونے کیساتھ ساتھ سیاحت میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو یہاں تفریح کے مواقع فراہم کئے جاسکتے ہیں ،نئے سیاحتی مقامات کیلئے سرگودھا ڈویژن بہترین مقامات کا حامل ہے جہاں پر دریاء’ پہاڑ’ ریگستان’ قدرتی جھیلیں اور دلکش نظارے سیاحوں کیلئے کشش کا باعث ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سرگودھا کے سیاحتی مقامات کو متعارف کروانے کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں