آئین کا آرٹیکل 63اے اپنی اصل حالت میں ابحال،فیصلہ خوش آئند ہے ،مہر محمد نوازایڈووکیٹ

 آئین کا آرٹیکل 63اے اپنی  اصل حالت میں ابحال،فیصلہ خوش  آئند ہے ،مہر محمد نوازایڈووکیٹ

بھیرہ(نامہ نگار )بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے بانی سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

 اس سے آئین کا آرٹیکل 63 اے اپنی اصل حالت میں بحال ہو گیا ہے وہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ متفقہ فیصلہ سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ماضی میں دیا گیا فیصلہ آئین کی روح کے منافی تھا۔ اور وہ فیصلہ اس وقت کے ججز نے کسی کی سہولت کاری کے لئے دیا تھا آئین بناتے وقت تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے قانون سازی کی تھی کہ آپ کسی بھی شخص کو جرم سرزد ہونے سے قبل سزا نہیں دے سکتے مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف فیصلہ کو مکمل اتفاق رائے سے کالعدم قرار دے دیا گیا ہے اور آئین کی روح کے مطابق اس کی تشریح کرنے سے اعلیٰ عدلیہ کی ساکھ بہتر ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں