موسم کی ممکنہ تبدیلی ،بازاروں میں گرم ملبوسات آ گئے

موسم کی ممکنہ تبدیلی ،بازاروں میں گرم ملبوسات آ گئے

سرگودھا(نامہ نگار ) موسم کی ممکنہ تبدیلی کے پیش نظر شہر بھر کے اہم بازاروں میں گرم ملبوسات آنا شروع ہو گئے۔

 ،گزشتہ روز جمعہ بازار میں موسم کے ساتھ ساتھ سٹاک بھی تبدیل نظر آئے ،شہری آنے والے سرد موسم کی پہلے سے تیاری کرنے میں مصروف ہو گئے ،جبکہ موجودہ مہنگائی کی لہر کے ساتھ ساتھ عام بازاروں کی طرح لنڈا بازار بھی غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور کر دیئے ہیں جس پر شہریوں نے دکانداروں کی من مانی قیمتیں وصول کرنے پر انتظامیہ کو ریٹ مقرر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں