پٹواریوں اور عرضی نویسیوں کی تحصیلدار سے صلح ہو گئی

پٹواریوں اور عرضی نویسیوں کی تحصیلدار سے صلح ہو گئی

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) محکمہ مال کے پٹواریوں اور عرضی نویسیوں کی تحصیلدار سے صلح، پٹواریوں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

 جبکہ عرضی نویسیوں نے ہڑتال ختم کر دی، تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے عرضی نویسیوں نے گزشتہ چند روز سے تحصیلدار چوہدری ثاقب رسول کے مبینہ ناروا رویے کے خلاف قلم چھوڑتال کی ہوئی تھی اور میں گرداوروں کی تنظیم انجمن پٹواریاں وگرداوران ایسوسی ایشن نے بھی تحصیلدار مذکورہ کے خلاف ہڑتال کی دھمکی دی ہوئی تھی، ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی جمشید اقبال نے پٹواریوں اور عرضی نویسیوں کی تحصیلدار ثاقب رسول سے صلاح کرا دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں