پولیس افسروں کی مساجد میں کھلی کچہریاں،عوامی مسائل سنے

پولیس افسروں کی مساجد میں کھلی  کچہریاں،عوامی مسائل سنے

سرگودھا(نامہ نگار)پولیس کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔

 ، اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا کہنا تھا کہ ہر جمعتہ المبارک کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد مساجد میں آتی ہے جہاں پر پولیس کو ان سے گھل ملنے اور مسائل جاننے کا موقع ملتا ہے ۔ اس سے نہ صرف اجتماعی مسائل سے آگاہی حاصل ہوتی ہے بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے مدد ملتی ہے ۔ ضلع بھر مساجد میں جاکر متعلقہ ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں