لڑائی جھگڑے کے واقعات ،خواتین سمیت 5افراد زخمی

لڑائی جھگڑے کے واقعات ،خواتین سمیت 5افراد زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران 34شمالی میں طلعت وغیرہ نے مقدمہ بازی کی رنجش پر غلام حسین،گھلاپور میں مین ۔

ہول بنانے کے تنازعہ پر قاسم وغیرہ نے اپنی ہمسائی رضیہ بی بی ،موضع لک میں اسد وغیرہ نے ثناء بی بی ،54شمالی میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر ندیم وغیرہ نے محمد کامران کو ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے لہولہان کر دیا اور فرار ہو گئے جبکہ 71شمالی میں نعیم وغیرہ نے سابقہ لڑائی کی رنجش پر محمد شہباز کو مبینہ طور پر زدوکوب کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کر کے اسے ہراساں کیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں