کلورکوٹ اور گردونواح میں ٹماٹر 200روپے کلو فروخت

کلورکوٹ اور گردونواح میں ٹماٹر 200روپے کلو فروخت

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا)کلورکوٹ اور گردونواح میں ٹماٹر کے نرخوں کو آ گ لگ گئی ،115 روپے کلو والا ٹماٹر 200روپے میں فروخت ہونے لگا۔

، تفصیلات کے مطابق کلورکوٹ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ گزشتہ روز کی سرکاری لسٹ میں ٹماٹر کا سرکاری ریٹ115 روپے کلو سے 120روپے کلو نرخ مقرر تھا لیکن یہ ٹماٹر سرکاری ریٹ کی بجائے 180روپے سے لیکر200 تک سرعام فروخت کیا گیا ہے ، صبح کے وقت200 جبکہ شام کے وقت180روپے میں فروخت کیا گیا ہے مقامی انتظامیہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باخبر ہونے کے باوجود کوئی ایکشن نہ لے سکے ۔سبزی فروشوں ریڑھیوں والوں نے خوب کمائی کی اورٹماٹر کے ایک کلو میں85روپے تک منافع حاصل کیا یہ ایک ٹماٹر کے نرخ کا حال تھا جبکہ دیگرسبزیوں پھلوں میں بھی اوورچارجنگ کا سلسلہ جاری ہے کوئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہیں ہے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں غریبوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ۔کلورکوٹ کے عوام نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اوور چارجنگ کا سخت ایکشن لیں اور غریب عوام کو مافیا سے بچائیں اور ریٹوں کو کنٹرول نہ کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں