ضلع میانوالی میں اینٹوں کے 26 بھٹوں کی بھرائیوں کو مسمار کر دیا گیا

ضلع میانوالی میں اینٹوں کے 26  بھٹوں کی بھرائیوں کو مسمار کر دیا گیا

کندیاں(نمائندہ دنیا )زگ زِیگ ٹیکنا لو جی ایس او پیز کی خلا ف ورزی پر ضلع میانوالی میں اینٹوں کے 26بھٹوں کی بھرائیوں کو مسمار کر دیا ۔

جبکہ ایک بھٹہ خشت مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی تفصیلات کے مطابق اے ڈی تحفظ ما حولیات نے واں بھچراں، موسیٰ خیل، شادیہ اور پپلاں کے علاقوں میں اینٹوں کے مختلف بھٹوں کی اچانک انسپکشن کی، اینٹی سموگ ایکٹ کی خلاف ورزی اور بھٹوں میں اینٹوں کی بھرائی زگ زِیگ ٹیکنا لو جی کے تحت نہ کر نے پر26اینٹوں کے بھٹوں کی بھرائیوں کو مسمار کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں