زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا

زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی پولیس کی حراست سے مبینہ ڈاکو چھڑانے کے لیے آنے والے ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین کراس فائرنگ کا تبادلہ۔

، زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی، بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 142 جنوبی کا رہائشی ولید ولد ضیاالحق ڈکیتیوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں درج مقدمات پر تھانہ سلانوالی پولیس حراست میں ہے ، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ملزم ولید کی نشاندہی پر پولیس اسے چک نمبر 124 جنوبی لے کر گئی تھی کہ واپسی پر سیم نالہ چک نمبر 115 شمالی کے قریب ملزم ولید کے تین مسلح ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کر دی، جواباً پولیس نے بھی فائرنگ شروع کر دی، پولیس کے مطابق کراس فائرنگ کے نتیجے میں زیرِ حراست ملزم ولید اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا اور گولی ملزم ولید کی ٹانگ میں لگی ملزم ولید کو ڈی ایچ کیو سرگودھا منتقل کر کے تھانہ سلانوالی پولیس نے ولید کے فرار ہونے والے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں