میانوالی میں جانوروں کی ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا

 میانوالی میں جانوروں کی  ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا

کندیاں(نمائندہ دنیا )محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ضلع میانوالی میں جانوروں کی ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورا ئیہ نے تحصیل میانوالی کے علاقہ چک میرث میں فارمر حاجی افضل خان کے ڈیری فارم پر گائے کی بلیک کوارٹر بیماری کے خلاف ویکسینیشن مہم کا افتتاح۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع السلام، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عرفان اکمل گھنجیرہ اور مویشی پال حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں