ریونیو ڈیپارٹمنٹس کو بقایا جات ، کرنٹ واجبات کے اہداف رواں ماہ مکمل کرنے کا حکم

ریونیو  ڈیپارٹمنٹس  کو  بقایا  جات  ، کرنٹ  واجبات  کے  اہداف  رواں  ماہ  مکمل  کرنے  کا  حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ٹیکسز بورڈ آف ریونیو پنجاب نے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے محکمہ ریونیو ڈیپارٹمنٹس کو سابقہ سہ ماہی کے بقایا جات اور کرنٹ واجبات کے سو فیصد اہداف کو رواں ماہ کے اندر مکمل کرنے۔۔

 جبکہ اس سلسلہ میں تمام وسائل کو استعمال میں لانے کے احکامات جاری کئے ہیں،اس حوالے سے ریونیو شعبہ جات کی حالیہ انسپکشن رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے ایڈیشل ڈپٹی کمشنرز ریونیو جاری گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ وہ ریونیو افسروں کے ماہانہ ٹارگٹ مقرر کر کے ان کے سو فیصد حصول کو یقینی بنائیں ، حکومت کی طرف سے ریونیو افسروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔افسر دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے میدان عمل میں نکل کر عملی اقدامات کا جائزہ لیں ماضی میں ریونیو افسروں کی طرف سے کاغذی کار روائیاں کی جاتی ر ہیں جس کی وجہ سے بقایا جات کی مد میں لاکھوں روپے وصولی سے رہ گئے اب نہ صرف کرنٹ وصولی کو حاصل کیا جائیگا بلکہ بقایا جات کو بھی ترجیحی بنیادں پروصول کیا جائیگا۔ انہوں نے زیر سماعت مقدمات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں