اداروں کی نجکاری ملک و قوم کے مفاد میں نہیں :رضوان مختار

 اداروں کی نجکاری ملک و قوم کے مفاد میں نہیں :رضوان مختار

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری رضوان مختار رندھاوا نے کہا ہے کہ اہم سرکاری اداروں کی نجکاری کسی بھی صورت میں ملک و قوم کے مفاد میں نہیں حکومت معاشی استحکام کی آڑ میں اداروں کو فروخت کرنے کی پالیسی میں ترمیم کرے ۔۔

 اپنی رہائش گاہ چک نمبر47 ایم بی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کاکہنا تھا کہ وطن عزیز کو معاشی و اقتصادی بحرانوں سے نکا لنے کیلئے ضروری ہے حکمران اپنی صفوں میں مخلص ، دیانتدار ، سنجیدہ اور باصلاحیت افراد کو شامل کریں لاقانونیت کے خاتمہ اور کرپشن کو جڑوں سے اکھاڑنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور سیاسی قائدین منتیں ذہنی ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے عملی کردار ادا کیا جائے ، جسن تک تمام سیاسی قوتیں ایک پیج پر نہیں ہو نگی اس وقت تک معاشی عدم استحکام کے بادل منڈلاتے رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی بجائے تمام وسائل کو ملک و قوم کے مفاد کیلئے بروئے کار لایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں