محکمہ بہبود آبادی پروگرام پر عملدرآمد غیر تسلی بخش قرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت نے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں بڑھتی ہوئی آبادی اور سکڑتے ہوئے وسائل پر قابو پانے کیلئے۔۔۔
محکمہ بہبود آبادی کے جاری پروگرام پر عملدرآمد کی صورتحال غیر تسلی بخش قرار دے کر سماجی تنظیموں سے معاونت لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ منصوبہ بندی کا شعور بیدار کرنے کیلئے مہم چلائی جائے ’ اس وقت ضلع سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کی نگرانی میں چلنے والے سینکڑوں بہبود آبادی کے ادارے کام کر رہے ہیں’ لیکن ان اداروں کی غیر تسلی بخش کارکردگی کے باعث حکومت نے این جی او کو بھی معاونت کی ہدایت کی ہے ۔ تاکہ خاندانی منصوبہ بندی سے بڑھتی ہوئی آبادی’ مہنگائی’ غربت’ بیروزگاری اور آئی ایم ایف سے لیے گئے قرضوں کی واپسی جیسے گھمبیر مسائل کے حل سمیت شہریوں کو بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکے۔