اربوں ریونیو جمع کرنیوالا فیسکو غیرمنصفانہ پالیسی کاشکار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اربوں روپے ریونیو جمع کرنے والا سرگودھا سرکل فیسکو کی غیر منصفانہ پالیسی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مراعات و سہولیات کا ایک بڑا حصہ فیصل آباد ڈویژن کو چلا جاتا ہے، سرگودھا سرکل سے بھجوائی گئی سفارشات افسران بالا کی میزوں پر منتظر پڑی رہتی ہیں، جس کے باعث سرگودھا سرکل کی مشکلات میں روزباروز اضافہ ہو رہا ہے بالخصوص پرانے میٹر بجلی ، ننگے تار اور پرانی لائنیں لاسز کا سبب بن رہی ہیں،سرکل حکام کیمطابق سرگودھا ریجن کی ضروریات کی تکمیل اور مسائل کے حل کے لئے الیکٹرک سپلائی کمپنی کا قیام وقت کی ضرورت ہے جس کیلئے مقامی سطح پر کافی حد تک کام ہو چکا ہے ،تاہم معاملات مسلسل طوالت کا شکار ہو رہے ہیں جس سے مشکلات میں اضافہ باعث تشویش بنتا جا رہا ہے۔