تعمیراتی کاموں میں کروڑوں کے گھپلے ،انکوائری عدم توجہ کا شکار

تعمیراتی کاموں میں کروڑوں کے گھپلے ،انکوائری عدم توجہ کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن ،لوکل گورنمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں تعمیراتی کاموں کی آڑ میں کروڑوں روپے کی میگا کرپشن کی انکوائری سیاسی عدم استحکام اور حکام بالا کی عدم توجہی کی بھینٹ چڑھ گئی جبکہ صورتحال جوں کی توں برقرار ہے۔

 ذرائع کے مطابق سابقہ مالی سالوں کے دوران میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تحت جناح کالونی، ایم سی 7،انار کلی بازار،عبداﷲ کالونی، یوسف پارک سمیت دیگر علاقوں میں سیوریج کی متعدد سکیموں میں قومی خزانے کو ایک کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا، اسی طرح مونسپل کونسل 2،5،7،10، انصار پورہ و دیگر علاقوں میں ہونیوالی ترقیاتی کاموں میں جعلی سی ڈی آر کے ذریعے ٹھیکے حاصل کئے گئے ،یہی نہیں رکشہ مارکیٹ،حمید ٹاؤن، میونسپل کونسل 11سمیت مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں کی سکیموں کے ساتھ ساتھ محرم روٹس پر ہونیوالی مرمتی کاموں کے میٹروپولیٹن کارپوریشن، لوکل گورنمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے الگ الگ بوگس بل پاس کرواکرمنظور نظر ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا، اس اس حوالے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایک سابق سی او کی جانب سے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو باضابطہ رپورٹ کے ساتھ متعلقہ ریکارڈ بھی فراہم کیا گیا مگر کچھ عرصہ بعد ہی بیشتر افسران و ملازمیں نے تبادلے کروا لئے اور حکومتی تبدیلی و سیاسی عدم استحکام کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے معاملات دبا دیئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں