6شہریوں کیساتھ 3 کروڑ، 90 لاکھ روپے کا فراڈ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کاروباری لین دین کے دوران جعلی چیکوں کے ذریعے 122 شمالی کے اکبر علی سے کاشف نے 1 کروڑ 31 لاکھ روپے۔۔۔
بھلوال کے شہزاد سے علی عباس نے سوا کروڑ روپے، 26 شمالی کے حمزہ سے زاہد نے 50 لاکھ روپے، 40 شمالی کے قمر سے ارسلان نے 45 لاکھ روپے، کباڑی بازار میں محمد اسلم سے عبدالجبار نے 3 لاکھ روپے، سیٹلائٹ ٹاؤن کے افتخارحسین سے عارف نظام نے 36لاکھ روپے ہتھیا کر خرد برد کرلئے، پولیس نے مقدما ت درج کرلئے۔