کھانے میں تاخیر کیوں ؟بھائی نے بہن کو گولی مار کر زخمی کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فائرنگ کے تین واقعات کے دوران بکھر بار میں کھانا دینے کے دوران تلخ کلامی پر محمد شعیب نے اپنی بہن پروین شاکر کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔۔۔
جبکہ چک میانہ میں عادل وغیرہ نے سابقہ مقدمہ بازی کا بدلہ چکانے کیلئے مخالف ثناء اﷲ جو کہ فصلوں کو پانی لگا کر واپس گھر جا رہا تھا کو فائرنگ کر کے مضروب کر دیا،24جنوبی میں سابقہ لڑائی کا بدلہ چکانے کیلئے احمد، تصور وغیرہ نے فائرنگ کر کے وقاص اور عاصم کو گھائل کر دیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔