قائد آبادوملحقہ علاقوں میں خونخوار آوارہ کتوں کی بھر مار
قائد آباد (نمائندہ دنیا) شہر وملحقہ علاقوں میں خونخوار آوارہ کتوں کی بھر مار نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا، مکینوں کا اپنے گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا۔۔۔
صبح سویرے اور رات کو نمازیوں کو مساجد اور طلبہ و طالبات کو سکول جانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہر کے محلوں گلیوں اور بازاروں میں گھومنے والے آوارہ خارش زدہ کتوں سے جہاں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے وہی پر شہری خوف کا شکار ہیں سکتی ہیں، شہریوں نے متعلقہ محکمہ سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔