مڈھ رانجھا اور گردونواح میں آندھی، بارش، بجلی بند
مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مڈھ رانجھا او ر گردونواح میں تیز آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارش برسی۔ تیز آندھی آنے سے بجلی کا نظام بھی کئی گھنٹوں تک معطل رہا۔
مڈھ رانجھا او ر گردونواح کے علاقہ میں ہفتہ کی رات کو تیز آندھی آئی اور گرج چمک کیساتھ بارش بھی شروع ہوگئی۔ بارش برسنے سے یہاں موسم خوشگوار ہوا وہاں ہی تیز ہواچلتے ہی بجلی کا نظام معطل ہوگیا جوبارش کے رکنے بعد بھی واپڈا کی جانب سے بجلی بحال نہ ہوسکی تقریباً18گھنٹے گزرنے کے بعد مڈھ رانجھا کی مکمل بجلی بحال ہوئی دن کی اوقات میں بجلی نہ ہونے سے کاروباری طبقہ شدید پریشان کا شکار رہا۔