بانی پی ٹی آئی اور حواری اس ملک کو پر امن نہیں دیکھنا چاہتے، شازیہ بانو
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور حواری اس ملک کو پر امن نہیں دیکھنا چاہتے۔۔۔
پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے کہ ملک میں پر تشدد واقعات رونما کر کے افراتفری پیدا کی جائے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے کے وزیر اعلیٰ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے اسلام آباد میں پر تشدد واقعات کروائے ہیں ،جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور سات زخمی ہوئے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، علی امین گنڈا پور کے ساتھی اسلحہ اور شیل سمیت پکڑے گئے، پی ٹی آئی غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔